سعودی عرب

سعودی عرب شامی دھشتگردوں کا حامی ملک

amrica1مصر سے شائع ہونے والے اخبار الیوم السابع کی ویب سائٹ کی آج کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے یورپی یونین سے شامی دھشتگردوں سے ہتھیاروں کی پابندی اٹھائے جانے کے اپنے فیصلے پر عمل در آمد کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے شام کی حکومت کے حامیوں کے خلافعالمی سطح پر یکساں موقف اختیار کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بعض عالمی حلقے شامی دھشتگردوں کی حمایت کرنے کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں جو سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے مابین اختلاف کی اصل وجہ ہے۔
سعودی عرب،ترکی اور قطر، شام میں صدر بشار اسد حکومت کے سخت مخالفین میں سے ہیں اور یہ ممالک شامی حکومت کو سرنگوں کرنے کیلئے شامی دھشتگردوں کو ہر قسم کے ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button