سعودی عرب

آل سعود کی بربریت میں شدت قطیف میں دو شیعہ جوان شہید

2shia shaheed shiitenewsسعودی عرب کے شہر قطیف کے رہنے والے دو جوانوں کو آل سعود سیکیورٹی دستوں نے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
شہید ہونے والوں میں’’ مرسی آل ربح‘‘ نامی جوان کو سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کے درمیان گرفتار کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق مرسی آل ربح کو شہر التوبی میں گولی مار کر شہید کیا ہے۔
قطیف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مرسی آل ربح، آل سعود سیکیورٹی دستوں کی طرف سے دئے گئے شدید شکنجوں کی وجہ سے شہید ہوا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ قطیف کے علاقے قدیح میں بھی ایک شیعہ جوان کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ہے تاہم اس شہید کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز شہر قطیف میں ۱۹ سالہ نوجوان علی حسن المحروس کو بھی سر اور گردن کے حصے میں گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button