سعودی عرب

خانہ کعبہ کو ایرانی گلاب سے معطر کیا گیا

kaba1گزشتہ روز۔پیر ۱۰،۶۔ پہلی شعبان المعظم کو ہر سال کی طرح امسال بھی خانہ کعبہ ایرانی گلاب اور زمزم کے پانی سے دھویا گیا۔
خانہ کعبہ کو گلاب سے دھونے اور معطر کرنے کے مراسم میں سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے نمائندوں کے علاوہ ایرانی نمائندے بھی موجود تھے۔
خانہ خدا کو معطر کرنے کا عمل ایسا سنت حسنہ ہے جو سال میں دوبار انجام پاتی ہے؛ ایک بار پہلی شعبان کو اور دوسری بار پہلی محرم کو۔
اس مراسم میں خانہ خدا کے داخلی حصے کو آب زمزم اور کاشان کے گلاب سے دھویا جاتا ہے اور اس کے بعد مختلف طرح کی خوشبووں سے دیواروں کو معطر کیا جاتا ہے۔
جب پیغمبر گرامی اسلام(ص) نے مکہ کو فتح کیا تھا تو اپنے اصحاب کو حکم دیا کہ کعبہ میں داخل ہو کر اسے بتوں سے پاک کریں اور اس میں بیٹھی گرد و غبار کو جھاڑیں۔
اسی سنت رسول(ص) کی تاسی کرتے ہوئے سال میں دو مرتبہ خانہ خدا کو گلاب سے دھو کر معطر کیا جاتا ہے۔ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پانچ نمائندے ہر سال اس مراسم میں شرکت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button