سعودی عرب؛امت مسلمہ کی کامیابی کا راز قائد انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی پیروی میں ہے شیخ عبدالمحسن النمر

06 جون, 2013 10:20

nimarسعودی عرب کے ایک عالم دین حجت الاسلام شیخ عبدالمحسن النمر نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر سے گفت و گو میں امام خمینی (ره) کی چوبیسویں برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی ایران سے پہلے اسلام عبادت اور دینی وظائف و اعمال تک محدود تھا اور اس میں سماجی ، سیاسی اور عالمی پہلووں کو نظر انداز کیا جا چکا تھا ۔

انہوں نے امام خمینی (ره) کو دنیا میں اسلامی بیداری پیدا کرنے والا جانا اور وضاحت کی : حضرت آیت الله امام خمینی (ره) عبادی مسائل جیسے نماز ، روزه ، خمس ، زکات و حج کو بیان کرنے کے علاوہ دین کی عالمی پہلووں کو بھی زندہ کیا اور اسلامی دنیا کے جسم میں نئی روح بھونک دی

9:04 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔