سعودی عرب

سعودی عرب انسانی حقوق تنظیم کو قیدیوں سے ملاقات کی اجازت

saudia flaqآل سعودکی وزارت خارجہ نے ارسیٹیڈ نامی انسانی حقوق تنظیم کو اس شرط پر قیدیوں سے ملنے کی اجازت دی ہے کہ قیدیوں سے ایذارسانی اور برے سلوک کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا بلکہ ان سے صرف مقدموں میں تاخیر کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ واضح رہے سعودی حکومت اس طرح سے اپنی کال کوٹھریوں میں قید ہزاروں افراد پر کئےجانے والے ظلم و ستم اور انہیں دی جانے والی وحشیانہ جسمانی ایذاوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ سعودی عرب میں اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی جیلوں میں قیدیوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور وحشیانہ سلوک سے پردہ اٹھایا ہے۔ اس وقت آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد سیاسی قیدی موجود ہیں۔ سعودی کال کوٹھریوں میں قیدیوں کو جسمانی اورذہنی ایذائيں پہنچانا معمول کا کام ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button