سعودی عرب میں عوام کی جانب سے بحرین پر قبضے کے خلاف احتجاج
سعودی عرب میں عوام کی جانب سے بحرین پر قبضے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل القطیف کےعوام نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بحرین سے غاصب سعودی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق القطیف کےعوام نے احتجاجی مظاہرے میں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے غاصب سعودی افواج پر بحرینی عوام کے خلاف سنگین جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا۔
القطیف کےعوام نے اس احتجاجی مظاہرے میں سعودی عرب میں آل سعود کی ظالمانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں کی ابتر صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے سعودی عرب کا دورہ کریں۔
بحرین میں اس ملک کے عوام فروری2011 سے اپنے مطالبات اور اصلاحات کے لئے پر امن مظاہرے کر رہے ہیں جب کہ سعودی عرب کے عوام گزشتہ ایک سال سے آل سعود کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور وہ آل سعود کی مالی بدعنوانیوں کے خاتمے اور اس ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔