سعودی عرب

سعودی عرب کی برطانیہ سے اسلحے کی خرید

mezailہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کے باوجود برطانیہ کی حکومت نے آل سعود حکومت کو چار ارب پونڈ کا اسلحہ بیچا ہے۔ اس اسلحے میں جنگي طیارے اور ہیلی کاپٹر، بغیر پائلٹ کے طیارے، بکتر بند گاڑیاں، ٹینک اور گولہ بارود شامل ہے۔
انسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں کا کہنا ہے کہ برطانیہ اپنا اسلحہ ڈکٹیٹر حکومتوں کو بیچ رہا ہے کہ جو اس اسلحے کو اپنے مخالفین کو کچلنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے گزشتہ سال دو بار سعودی عرب کا دورہ کیا اور خلیج فارس کے عرب ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کو مکمل طور پر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کا دفاع کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button