سعودی عرب

مسجد الحرام کو منہدم کرنے پر سعودی مفتی کا مضحکہ خیز فتویٰ

mufti21رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ایک وہابی ملاں اور ریاض یونیورسٹی میں ایجوکیشن بورڈ کے سابقہ رکن یوسف الاحمد نے ایک سیٹلائٹ چائنل سے گفتگو میں کہا کہ مسجد الحرام میں عورتوں اور مردوں کے باہمی اجتماع کو روکنے کی غرض سے مسجد الحرام کو منھدم کردیا جائے ۔
انہوں ںے «شیخ عبدالعزیز بن باز» کے فتوے کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ عورتوں اور مردوں یعنی دو مخالف جنس افراد کا ایک جگہ جمع ہونا حرام ہے ۔
اس وہابی مفتی نے مسجد الحرام کو مکمل طور پر گرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ عورتوں اور مردوں کو ایک مکان پر اکٹھا ہونے سے روکنے کے لئے مسجد الحرام کو 10، 20 یا 30 منزلوں پر تعمیر کیا جائے ۔
واضح رہے کہ یوسف الاحمد سعودی عرب کے ان شدت پسند مفتیوں میں سے ہیں جو ہمیشہ عجیب و غریب فتوے دیا کرتے ہیں ۔
شیخ عبدالرحمن البراک سعودی عرب کے ایک اور وہابی مفتی نے بھی کچھ دن پہلے اپنے فتوے میں کہا تھا کہ عورتوں اور مردوں کے یکجا جمع ہونے کو مباح جاننے والے افراد کا خون بہانا جائز ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button