سعودی عرب

لندن میں سعودی سفارتخانہ کے سامنے بحرینیوں کا اجتماع، شیخ نمر کی رہائی کا مطالبہ

nimar12اطلاعات کے مطابق لندن میں بحرین کے شہریوں نے سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی اجتماع کرکے بزرگ عالم دین شیخ نمرباقر النمر کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ سعودی عرب میں عوامی احتجاج کو دبانے کے لئے آل سعود کی تشدد آمیز کاروائياں بے سود ہیں۔ بحرینی مظاہرین نے بحرین سے آل سعود کے جارح فوجیوں کے انخلاء اور انسانیت سوز اقدامات پر ان پر مقدمہ چلائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ شیخ نمر سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے بزرگ عالم دین ہیں۔ سعودی حکام کے ہاتھوں شیخ نمر کی گرفتاری پر عالم اسلام میں غم وغصہ پایاجاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button