سعودی عرب

سعودي عرب ميں حکومت مخالف مظاہرے

saudi flagسعودي عرب کے باشندوں نے ايک بار پھر آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا ہے –
سعودي عرب کے باشندوں نے مشرقي شہر عواميہ ميں مظاہرہ کرکے آل سعود حکومت کے خلاف شديد نعرے لگائے اور مظاہرين و سياسي کارکنوں کے خلاف حکومتي مظالم کي مذمت کي–

مظاہرين نے جيلوں ميں بند سياسي قيديوں سے اپني يکجہتي کا اظہار کرتے ہوئے سبھي سياسي قيديوں خاص طور پر حسين الربيعي کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا –

سعودي عرب سے ہي ايک اور خبر يہ بھي ہے کہ رياض کي جيل الحاير ميں قيد خاتون قيديوں کي جانب سے غير معينہ مدت تک بھوک ہڑتال کے بعد ان ميں سے چار خاتون قيديوں کي حالت خراب ہوگئي ہے جنھيں اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے –
سعودي عرب کي ان خاتون قيديوں نے پچھلے کئي دن سے بھوک ہڑتال کر رکھي ہے –
دريں اثنا سعودي عرب کي وزارت داخلہ نے معروف وکيل عبدالعزيز حسان کو خاتون قيديوں کا دفاع کرنے کے الزام ميں گرفتار کرليا ہے –
سعودي عرب کے مختلف شہروں ميں پچھلے دوسال سے آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے جاري ہيں-
مظاہرين ملک ميں تفريق آميز پاليسيوں کے خاتمے اور سياسي اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہيں – مظاہرين کا ايک اہم مطالبہ يہ بھي ہے کہ جيلوں ميں بند سبھي سياسي قيديوں کو فوري طور پر رہا کيا جائے –

سعودي عرب ميں ہونےوالے ان مظاہروں ميں اب تک دسيوں عام شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں مظاہرين اور سياسي کارکنوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button