سعودی عرب

سعودی حکمران یمن کو کئی حصوں میں تقسیم کرن کی سازش میں ملوث

saudia yamanسعودی حکمران یمن کو کئی حصوں میں تقسیم کرن کی سازش میں ملوث ہیں جس کا آغاز فیڈرلزم کی ترویج کی شکل میں کیا جاچکا ہے۔
 العالم نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے یمن میں ایک اجلاس میں یمنی حکام کو صوبہ حضرموت کو فیڈرل بنیادوں پر چلانے پر مجبور کردیا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب پہلے سے یمن کے "عسیر اور نجران اور و جیزان” نامی صوبوں پر قابض ہے جو کسی زمانے میں ایک سو سال کے معاہدے کے تحت سعودی حکومت کے حوالے کئے گئے تھے لیکن یہ مدت گذرنے کے باوجود سعودی حکمران یہ علاقے یمن کو واپس کرنے سے گریز کررہا ہے اور اسی مقصد سے یمن کو مسلسل عدم استحکام سے دوچار کررہے ہیں۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی فوج آئے دن یمن کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی یمن پر حملے بھی کررہی ہے۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ہیلی کاپٹر تقریبا روزانہ یمن کے سرحدی علاقوں میں پرواز کرکے حملے کرتے ہیں اور اب سعودی حکومت نے ان علاقوں میں اپنے بلڈوزر بھی بھیج دئے ہیں تا کہ وہ فوجوں کے لئے سڑکیں بناسکیں۔
یمن کے سرحدی علاقوں میں بعض قبائل کا کہنا ہے کہ وہ سعودی جارحین کا مقابلہ کررہے ہیں۔
بشکریہ از ریڈیو تہران

متعلقہ مضامین

Back to top button