سعودی عرب

سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

saudi protestسعودی عرب میں عوامی تحریک جاری ہے ۔ شہر قطیف میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قطیف میں مظاہرین نے اپنی تحریک جاری رکھنے پر تاکیدکی۔ مظاہرین نے بحرین کی انقلابی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور بحرین کے ڈکٹیٹر کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے تاکید کی کہ آل سعود اور آل خلیفہ کاخاتمہ ناگزیر ہے اور آل سعود کی حکومت غیر قانونی ہے ۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ آل سعود کے حق میں امریکہ کی حمایت کا کوئي فائدہ نہیں ہوگا اور آل سعود کی فاسد حکومت نابود ہوکر رہے گي۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مرکزی علاقے قصیم میں بھی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے آل سعود کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کہا ہے کہ اس وقت تیس ہزار افراد آل سعود کی کال کوٹھریوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ سعودی عرب میں دیگرعرب ملکوں کی طرح حریت پسند تحریک جاری ہے تاہم سعودی حکومت امریکہ اور مغربی حکومتوں کی سیاسی اور تشہیراتی حمایتوں سے عوامی تحریک کو وحشیانہ طریقے سے کچل رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button