سعودی عرب

مسجد الحرام کے خطیب کا شام میں کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ

sham fireمسجد الحرام کے امام جماعت اور خطیب نے کہا ہے کہ شام میں کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہیے اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
مسجد الحرام کے امام جماعت اور خطیب”شیخ صالح بن محمد آل طالب نے شام میں خون ریزی کو بند کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے عید قربان کے خطبوں میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو شام کے واقعات اور فلسطین میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کے مقابلے میں اپنے اخلاقی اور قانونی فرائض پر عمل کرنا چاہیے۔
امام جماعت مسجد الحرام نے کہا ہے کہ شام میں مسلمانوں کی خون ریزی کو بند کرنے اور وحدت کے تحفط کی ضرورت کے لیے اپنے ذاتی مفادات پر اعلی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عرب لیگ کے نمائندے الاخضرالابراہیمی کی کوششوں سے شام اور مسلح گروپوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے تاہم مسلح گروپوں نے اس جنگ بندی کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button