سعودی عرب

دارالحکومت ریاض میں شدید دھماکہ متعدد ہلاک اور زخمی

riyaz blastآج صبح سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک صنعتی عمارت زمین بوس ہوئی ہے اور متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے مشرقی صنعتی علاقے میں شدید بم دھماکے سے ایک صنعتی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے اور اب تک دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ عمارت کے ارد گرد کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
سعودی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ دھماکہ ایندھن لے جانے والے ایک ٹرک میں ہوا ہے۔

آزاد ذرائع سے اس واقعے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button