تعز میں سعودی جارحیت سے باپ اور بیٹی شہید، یمنی وزارت صحت

20 اکتوبر, 2026 06:32

شیعیت نیوز : یمنی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر انیس الاصبحی نے بتایا ہے کہ پیر کی شام صوبہ تعز کے ضلع صبر الموادم کے علاقے الحیار میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کی جانب سے شہری گھروں پر گولہ باری کے نتیجے میں ایک بزرگ شہری اور ان کی بیٹی شہید ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق شہداء کی شناخت 57 سالہ محمد قاسم علی عبداللہ النقیب اور ان کی 25 سالہ بیٹی مشیرہ محمد قاسم علی عبداللہ النقیب کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 3 ستمبر سے سعودی جارحیت میں 141 یمنی شہید، اکثریت خواتین و بچے، یمنی وزارت صحت

پیر ہی کے روز صوبہ اِب کے ضلع السیانی کے علاقے نخلان میں دراس کے مقام پر ایک سڑک کو سعودی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں 2 شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا، جبکہ تعز کے ضلع التعزیہ کے علاقے الجند پر فضائی حملے میں ایک بچی اور ایک نوجوان خاتون زخمی ہو گئیں۔

صوبہ صعدہ کے ضلع رازح کے رہائشی دیہات پر سعودی حمایت یافتہ فورسز کی گولہ باری سے ایک شہری زخمی ہوا، جبکہ ضلع باقم کے آباد دیہات کو بھی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا اور سرحدی ضلع الظاہر کے علاقے بنی ذہل پر فضائی حملہ کیا گیا۔

یمنی وزارت صحت کے مطابق 16 سے 18 اکتوبر کے دوران تعز، صعدہ، الجوف اور ذمار میں سعودی حملوں میں 117 افراد شہید و زخمی ہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ حالیہ تصعید کے آغاز سے 18 اکتوبر تک مجموعی جانی نقصان 536 تک پہنچ چکا ہے۔

رہائشی آبادیوں، سڑکوں اور دیہات پر مسلسل بمباری اور گولہ باری اس حقیقت کو آشکار کرتی ہے کہ آل سعود محاذ جنگ پر ناکامی کا بدلہ نہتے یمنی شہریوں سے لے رہی ہے، جبکہ عالمی اداروں کی خاموشی ان جنگی جرائم کو مزید شہ دے رہی ہے۔

7:50 صبح اکتوبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔