العلم کیمپ پر یمنی حملہ، سعودی افسران سمیت درجنوں ہلاک و زخمی، یحییٰ سریع

20 اکتوبر, 2026 06:32

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ العلم کیمپ اور الساقیہ و راس العارہ کے علاقوں میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے اجتماعات کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : نجران میں سعودی ہیلی کاپٹر مار گرانے کی ویڈیو جاری، تکنیکی خرابی کا سعودی دعویٰ جھوٹا نکلا، یمنی عسکری میڈیا

ترجمان کے مطابق العلم کیمپ پر حملے میں سعودی افسران سمیت درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ 6 بیلسٹک میزائلوں سے الساقیہ اور راس العارہ میں 6 اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں مزید جانی نقصان ہوا اور فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ یمنی مسلح افواج نے سعودی بھرتی کا شکار ہونے والوں سے اپیل کی کہ وہ سعودی بھرتی کی کالوں کو مسترد کریں، اور شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ سعودی فوجی ٹھکانوں سے دور رہیں۔

دوسری جانب یمنی مسلح افواج نے صوبہ الجوف کے مشرق میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کی ایک بڑی پیش قدمی ناکام بنا دی اور متعدد فوجی گاڑیوں کو تباہ کر کے نذر آتش کر دیا۔ یمنی عسکری میڈیا کی جاری کردہ فوٹیج میں حملہ آور دستوں اور گاڑیوں کے خلاف مشین گنوں، توپخانے، آر پی جی اور کورنیٹ گائیڈڈ میزائلوں کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور فورسز بھاری سازوسامان اور فضائی مدد کے ساتھ آگے بڑھیں لیکن انہیں پہلے سے تیار دفاعی مورچوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یمنی افواج کے مطابق متعدد ہتھیار اور گاڑیاں تباہ، ناکارہ یا قبضے میں لے لی گئیں، جبکہ پسپا ہونے والے اپنے ہلاک و زخمی ساتھیوں کو پیچھے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں یمنی مجاہدین کو فرار ہونے والوں کو نشانہ بنانے کے بجائے انہیں لڑائی ترک کرنے اور اپنے یمنی بھائیوں کے خلاف سعودی صف میں شامل نہ ہونے کی دعوت دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

میدان جنگ میں یمنی مجاہدین کا یہ طرزِ عمل اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ آل سعود کرائے کے فوجیوں اور فضائی طاقت کے بل پر جنگ جیتنے کی کوشش میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے، جبکہ یمنی مزاحمت عسکری کامیابی کے ساتھ ساتھ اخلاقی برتری بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

7:49 صبح اکتوبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔