جنوبی یمن کے عوام سعودی بھرتی مہم کا حصہ نہ بنیں، رکن سپریم پولیٹیکل کونسل

20 اکتوبر, 2026 09:26

شیعیت نیوز : یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن عبدالعزیز صالح بن حبتور نے جنوبی اور مشرقی یمن کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی حمایت یافتہ بھرتی اور فوجی تیاری کی مہمات کا حصہ نہ بنیں، کیونکہ انسانی جانوں کا تحفظ اور قومی مفاد بیرونی ایجنڈوں پر مقدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : العلم کیمپ پر یمنی حملہ، سعودی افسران سمیت درجنوں ہلاک و زخمی، یحییٰ سریع

بن حبتور نے کہا کہ الساقیہ، راس العارہ اور العلم کیمپ میں سعودی حمایت یافتہ اجتماعات پر یمنی فوج کے حالیہ حملوں میں ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے جنوبی اور مشرقی یمن کے شہریوں کو فوجی محاذ آرائی میں جھونکنے کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا۔

دوسری جانب لحج کے گورنر احمد جریب اور حضرموت کے گورنر لقمان باراس نے بھی جنوبی اور مشرقی صوبوں کے باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان فوجی کیمپوں سے نکل جائیں جہاں سعودی دشمن جنگجو جمع کر رہا ہے، کیونکہ یہ مقامات یمنی مسلح افواج کے حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ احمد جریب نے کہا کہ جنوبی باشندوں کا سعودی دشمن کی خدمت میں لڑنے میں کوئی مفاد نہیں، جو امریکی و صیہونی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے اور یمنیوں کو غیر محفوظ فوجی کیمپوں میں جمع کر کے خطرے میں ڈال رہا ہے۔

لقمان باراس نے خبردار کیا کہ سعودی رجیم مقامی باشندوں کو یمن کے خلاف اپنی جنگ کا ایندھن بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے خاندانوں، قبائلی عمائدین، علماء اور سماجی شخصیات پر زور دیا کہ وہ اپنے بیٹوں کو سعودی مفادات کی جنگ میں جھونکے جانے سے روکیں، اور سعودی قبضے، یمن کی تقسیم اور ملکی خودمختاری و شناخت کو کمزور کرنے کی کوششوں کے خلاف قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔

دونوں گورنروں نے کہا کہ ریاض اپنے علاقائی مفادات کے لیے یمنیوں کو یمنیوں کے خلاف لڑا رہا ہے، اور ان اقدامات کا مقصد یمن کی خودمختاری کو کمزور کرنا اور اسے علاقائی معاملات، بالخصوص فلسطین کی حمایت پر مبنی مؤقف سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔

10:39 صبح اکتوبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔