صنعاء ایئرپورٹ پر پابندیاں ختم کی جائیں، عالمی مہم
شیعیت نیوز : صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے کا محاصرہ توڑنے کے لیے سرگرم عالمی مہم نے ایئرپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور یمن میں سعودی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 72 گھنٹوں میں سعودی جارحیت سے 11 بچوں سمیت 37 یمنی شہید، یمنی انسانی حقوق مرکز
مہم نے یمن میں شہری ہلاکتوں، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے احتساب اور متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مہم نے شہری پروازوں کی بحالی، شدید بیمار مریضوں کو سفر میں ترجیح دینے اور انسانی ضروریات کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ بند کرنے پر زور دیا۔ مہم نے سعودی عرب سمیت خطے کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ یمن کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور منصفانہ سیاسی حل کی حمایت کریں۔
دوسری جانب یمنی وزارت خارجہ و تارکین وطن نے پیر کے روز جاری بیان میں یمن کے خلاف ناکہ بندی اور سعودی جارحیت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کا خیرمقدم کیا اور 12 برسوں سے جاری جارحیت اور ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے پیش کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ آل سعود کی برسوں پر محیط جارحیت کے دوران صنعاء ایئرپورٹ پر عائد پابندیوں نے شہری فضائی سفر اور بیرون ملک علاج تک رسائی کو محدود کر رکھا ہے۔ ایئرپورٹ کی بحالی، انسانی امداد تک رسائی اور جامع سیاسی تصفیہ جارحیت کے انسانی نتائج سے نمٹنے کی کوششوں کے بنیادی نکات ہیں۔







