سعودی عرب

سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی حمایت میں عام ہڑتال کا اعلان

saudia protestسعودي عرب کے اسکولوں کالجوں اور يونيورسٹيوں ميں يہ ہڑتال سياسي قيديوں کے ساتھ اظہار يکجہتي کے لئے ايک ماہ قبل دي گئي دعوت پر انجام پائي ہے۔
آج اسکولوں، کالجوں اور يونيورسٹيوں کے طلباء کا نعرہ تھا کہ جب حريت پسند افراد قيد ميں ہوں تو تعليم کا بھي سلسلہ نہيں ہوگا۔ہڑتال کي دعوت دينےوالوں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سياسي قيديوں کو رہا کرنے کے لئے آل سعود حکومت پر دباؤ ڈالنا اور قيديوں کے مسائل کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔
واضح رہے کہ سعودي عرب کے مختلف شہروں ميں گذشتہ ڈيڑ ھ سال سے حکومت مخالف احتجاج جاري ہے جن کے دوران سياسي قيديوں کي آزادي ملک ميں تفريق و بے روزگاري کے خاتمے اور عام شہريوں کے حقوق بحال کئے جانے مطالبات کئے جاتے ہيں۔ ان مظاہروں کے دوران اب تک دسيوں افراد شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button