سعودی عرب

سعودی حکام کا ظلم و تشدد لوگوں کے غیض و غضب کو ختم نہیں کر سکتاشیخ عبد الکریم الجیل

saudi shia molviسعودی عرب کے ایک شیعہ عالم دین نے شہر العوامیہ میں سعودی فوجیوں کے حملے اور ایک شخص کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشدد عوام کے غم و غصے کو کنٹرول نہیں کر سکتا۔

خبر رساں ایجنسی (تنا) نے شبستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شیعہ عالم دین شیخ عبد الکریم الجیل نے سعودی فوجیوں کے ہاتھوں خالد الکریم اللباد کی شہادت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس درد ناک واقع کے بعد لوگ آرام سے گھروں میں بیٹھ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن حکومت تشدد کر کے دوبارہ حالات کو خراب کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک جوان کو گرفتار کرنے کے لیے اتنے بڑے لشکر کی ضرورت تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button