سعودی عرب

سعودي عرب ميں توہين رسالت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پرحملہ

saudia anti islam moviسعودي عرب ميں آل سعود کي حکومت نے توہين رسالت کي مخالفت ميں مظاہروں کي دعوت دينے پر ايک عالم دين اور بہت سے مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے-

آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں نے الاحسا ء کے عالم دين شيخ حسين الراضي کو اس جرم ميں گرفتار کرکے جيل بھيج ديا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو توہين رسالت کے خلاف مظاہروں کي دعوت دي تھي – شيخ الراضي نے امريکا اور صيہوني حکومت کو گستاخانہ فلم کا ذمہ دار قرار ديا تھا اور اس توہين آميز فلم بنانے والوں اور ان کے حاميوں پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کيا تھا –
آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں نے اسي کے ساتھ الاحساء، القطيف اور العواميہ سميت بعض علاقوں ميں توہين رسالت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر حملہ کيا اور بہت سے لوگوں کو گرفتار کرليا – يہ ايسي حالت ميں ہے کہ پير کے روز رياض کے قريب ايک جيل کے باہر سياسي قيديوں کے اہل خانہ اور انساني حقوق کے کارکنوں نے مظاہرہ کيا تھا – انساني حقوق کے اداروں کے مطابق سعودي عرب ميں تيس ہزار سے زائد سياسي کارکن جيلوں ميں بند ہيں جنہيں انواع و اقسام کي ايذائيں دي جاتي ہيں – انساني حقوق کي ايک تنظيم نے رپورٹ دي ہے کہ حال ہي ميں وحشيانہ ايذارسانيوں کے نتيجے ميں تيرہ سياسي قيدي جاں بحق ہوگئے ہيں جبکہ بہت سے انواع و اقسام کي ذہني اور نفسياتي بيماريوں ميں مبتلا ہوچکے ہيں –

متعلقہ مضامین

Back to top button