سعودی عرب

سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف ايک بار پھر مظاہرے

saudia protestسعودي عرب کے مشرقي شہر قطيف ميں مختلف سياسي اور سماجي تنظيموں کي طرف سے جمعے کو وسيع پيمانے پر مظاہرے کئے گئے –
مظاہرين نے آل سعود حکومت کے تشدد آميز اقدامات کي مذمت کرتے ہوئے عالمي اداروں سے کہا ہے کہ وہ آل سعود حکومت کے مظالم کے سلسلے ميں تحقيقات کريں –
سعودي عرب کے سياسي گروہوں نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ اس ملک کے سيکورٹي اہلکار اور فوجي مظاہرين پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہيں،مظاہرين کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کيا جارہاہے اور انہيں کسي بھي طرح کي کوئي قانوني سہولت بھي حاصل نہيں ہے –
سعودي عرب ميں گذشتہ ڈيڑ برس سے جاري حکومت مخالف مظاہروں ميں گذشتہ آٹھ جولائي کے واقعے کے بعد مزيد شدت آگئي ہے جب سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے اس ملک کے ممتاز مذہبي رہنما آيت اللہ شيخ باقر نمر پرقاتلانہ حملہ کرکے انہيں گرفتار کرليا-
اس کے بعدقطيف اور العواميہ ميں شديد احتجاج ہوا جس ميں سيکورٹي فورس کي فائرنگ سے متعدد مظاہرين شہيد ہوگئے –
سعودي حکومت کے خلاف عوامي مظاہروں کا دائرہ اب ديگر علاقوں ميں بھي پھيل گيا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button