سعودی عرب

سعودی عرب میں آل سعود کےخلاف مظاہرہ

saudi hrd protestسعودی عرب میں خواتین نے آل سعود کے خلاف مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔
قطیف شہر میں گذشتہ شب خواتین نے احتجاج مظاہرہ کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي پر زور دیا۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین نے آل سعود کے خلاف نعرے لگائے اور آل سعود کی تشدد آمیز کاروائيوں کی مذمت کی۔ خواتین نے اعلان کیا کہ آل سعود کے خلاف تحریک جاری رہے گي ۔ خواتین نے سیاسی بنیادوں پر قید کئے گئے افراد کی فوری رہائي اور ان کے خلاف لگائے الزامات کو کالعدم قراردئےجانے کی مانگ کی۔ دراین اثنا سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ قطیف میں جاری مظاہروں کو باہر سے ھدایت مل رہی ہے۔ احمد بن عبدالعزیز نے اپنی متضاد گفتگو کا ثبوت دیتےہوئے یہ بھی کہا ہےکہ وہ یقین سے نہیں کھ سکتے کونسا ملک قطیف کے مظاہروں میں ملوث ہے۔ یاد رہے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ایک برس قبل مظاہرے شروع ہوئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں مذہبی، اقتصادی، سماجی اور سیاسی تعصب ختم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button