سعودی عرب
سعود ی کارندوں کی فائرنگ ایک شخص شہید ایک زخمی
آل سعود کے کارندوں نے العوامیہ شہر کے ایک چیک پوسٹ پر دوافراد پر فائرنگ کی جس میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوگيا ہے۔
الشرقیہ کی پولیس کا دعوی ہے کہ ان افراد نے پولیس پر فائرنگ کی تھی جس کے جواب میں پولیس نے ان لوگوں پرحملہ کیا تھا۔ سعودی عرب کے باشندوں کا کہنا ہےکہ سعودی پولیس اس طرح کا جھوٹا پروپگينڈا کرکے اپنے تشدد آمیز اقدامات پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔
قابل ذکرہے سعودی عرب میں بھی عرب ملکوں کے ہمراہ عوامی تحریک شروع ہوچکی تھی۔ تاہم آل سعود بڑی بے رحمی سے عوامی مظاہروں کو کچل رہی ہے۔ سعودی عرب میں عوام احتجاجی مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي، آزادی بیان، اور سیاسی و شہری حقوق کے حصول کے لئے مطالبہ کررہے ہیں۔