سعودی عرب

سعودی عرب کےشاہی گارڈز میں اختلافات

saudi guardسعودی عرب میں شاہی گارڈز میں عوام کی سرکوبی کے تعلق سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

شام کےالاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی گارڈز کے ہاتھوں عوام کی بےرحمانہ سرکوبی کے نتیجے میں اس فوجی یونٹ میں شدید کشیدگي پھیل گئي ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شاہی گارڈز کے ایک دستے نے الشرقیہ علاقے میں عوام کی سرکوبی میں حصہ لینے سے انکار کردیا جس کے بعد اس دستےکے اعلی رتبہ کمانڈروں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ گرفتار شدہ افسروں سے تفتیش کے دوران جسمانی ایذائيں بھی پہنچائي گئي ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے شاہی گارڈز اور قبائلی ملیشیاء سے استفادہ کرتی ہے۔ یاد رہے سعودی عرب میں بھی دیگر عرب ملکوں کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک شروع ہوچکی تھی تاہم آل سعود بڑی بے رحمی سے مظاہروں کو کچل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button