سعودی عرب

سعودي عرب ميں حکومت مخالف مظاہرہ

saudia protestسعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے عوام نے ايک بار پھر آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہيں –   

العالم ٹيلي ويژن کے مطابق مشرقي علاقوں کے لوگوں کي بہت بڑي تعداد نے مظاہروں ميں حصہ ليا اور سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا ہے-
مظاہرين سرکردہ شيعہ عالم دين آيت اللہ نمر باقر نمر کي رہائي کا بھي مطالبہ کررہے تھے –
سعودي حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران سيکڑوں کي تعداد ميں حکومت مخالفين اور سياسي کارکنوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کيا ہے اور ان پر تاحال کوئي مقدمہ بھي قائم نہيں کياگيا-
آٹھ جولائي کو آيت اللہ نمر باقر نمر کي زخمي حالت ميں گرفتاري کے بعد سے سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں مظاہروں کا دائرہ وسيع ہوگيا ہے اور لوگ سماجي ناانصافيوں اور مذہبي تفريق کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہيں-
سعودي عرب کے عوام ملک ميں سياسي اور سماجي اصلاحات، بدعنوانيوں کے خاتمے اور روزگار کي فراہمي اور سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کر رہے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button