سعودی عرب

ریاض میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے دھرنا

riyaz shia protestسياسي قيديوں کے اہل خانہ نے سنيچر کي شام رياض شہر کي سب سے بڑي مسجد الرجحي کے سامنے احتجاجي اجتماع کرکے سبھي سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کيا –
احتجاج ميں شريک لوگ ايسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر سياسي قيديوں کو جيلوں ميں دي جارہي ايذاؤں کي مذمت ميں نعرے درج تھے
احتجاج کے شرکا نے حکام کو خبردار کيا کہ اگر انہوں نے ان کے مطالبات تسليم نہ کئے تو پورے ملک ميں احتجاجي مظاہروں کا دائرہ اور شدت کے ساتھ پھيل جائےگا –
دوسري طرف مشرقي شہر العواميہ کے قريب واقع شہروں القديح اور البحاري کے باشندوں نے بھي سعودي حکومت کي زير حراست ممتاز عالم دين شيخ نمر کي رہائي کے مطالبے کو لے زبردست مظاہرہ کيا-
اطلاعات کے مطابق سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے مظاہرين پر طاقت کا بے دريغ استعمال کرکے مظاہروں کو کچل ديا-
واضح رہے کہ گذشتہ آٹھ جولائي کو شيخ نمر کي گرفتاري کے بعد مشرقي علاقوں ميں عوام کے مظاہروں ميں شدت آگئي تھي جن پر سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے فائرنگ کرکے متعدد افراد کو شہيد کرديا تھا فائرنگ کے اس واقعے اور متعدد افراد کي شہادت کے بعد عوامي مظاہروں کادائرہ مشرقي علاقوں سے نکل کر ملک کے ديگر علاقوں تک بھي پھيل گيا ہے اور ان احتجاجي مظاہروں ميں آئے دن شدت آتي جارہي ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button