سعودی عرب

آل سعود کے جرائم جاری،بیگناہ افراد کی گرفتاریاں

Arrest-in-saudiaسعودی عرب میں بے گناہ افراد کی گرفتاری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنون نے راصد نیوز سے گفتگو میں کہا ہےکہ آل سعود کے کارندوں نے انسانی حقوق کے ایک کارکن کو بلاکسی جرم کے گرفتار کرلیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق علی جاسب آل تحیفہ کو گرفتار کرکے شہر جبیل کی جیل میں ڈال دیا گيا ہے۔ سعودی حکام نے اب تک علی جاسب کے اھل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل العدالہ نامی انسانی حقوق تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ آل سعود نے دوہزار گيارہ میں تقریبا چھے سو افراد کو پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ادھر سعودی عرب کے سیاسی رہنما فواد ابراہیم نے آج العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ آل سعود کی ظالم حکومت تشدد، سرکوبی اور گرفتاری کے علاوہ کسی اور طریقہ سے کام نہيں لیتی ہے اور اسی طرح سے اس نے ستر برسوں سے حکومت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں عوام بے روزگاری، غربت اور حکومت کی بدعنوانیوں کی وجہ سے مظاہرے کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button