سعودی عرب

سعودی سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں 14 مظاہرین زخمی

مظاہرے کے شرکا ايسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر آل سعود حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرين نے اسي طرح سڑکوں پر

saudi policeآل سعود مردہ باد سے چاکنگ بھي کررکھي تھي۔
مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ عام شہريوں کے قاتلوں اور عوام پر ظلم کرنےوالوں پر مقدمہ چلايا جائے۔ مظاہرين نعرے لگارہے تھے کہ سياسي اور اقتصادي اصلاحات سے متعلق ان کے مطالبات پورے کئے جائيں۔
دوسري جانب جدہ شہر کے کئي محلوں ميں نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر شہر ميں بجلي کي سپلائي منقطع ہوجانے پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا مظاہرين حکومت کي نااہلي کي مذمت کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگارہے تھے۔
دريں اثناء سعودي عرب کے الجوف علاقے ميں بھي لوگوں کي بڑي تعداد نے سياسي قيديوں کي رہائي کے مطالبے کو لے کر مظاہرہ کيا۔ مظاہرے ميں جہاں لوگ سڑکوں پر پيدل نکلے وہيں بڑي تعدادميں لوگ اپني اپني گاڑيوں ميں سوار ہو کر بھي مظاہرے ميں شريک ہوئے مظاہرين پلي کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر آل سعود حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق سعودی سیکورٹی فورس فائرنگ میں کم از کم 14 مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button