سعودی عرب

شيعہ آبادی کے شہر الہفوف كے امام جمعہ كی اسیری کا دوسرا سال

SHIKH TOUFEEKسعودی عرب كے شيعہ نشين صوبے احساء كےشہر ہفوف میں واقع مسجد ائمہ بقيع (ع) كے امام جمعہ "شيخ توفيق عامر” كی گرفتاری كو دوسرا سال شروع ہوگيا ليكن ابھی تك نا ہی ان کے جرم کے بارے میں کچھ معلوم ہوا نا ہی ان پر مقدمہ چلایا گیا ہے ۔
۵۲ سالہ توفيق عامر كو گزشتہ سال رمضان كے مہينے میں سعودی سيكورٹی فورسز نے نماز مغربين كے بعد شہر ہفوف كی مسجد ائمہ بقيع سے گرفتار كر ليا تھا اور ايك سال گزرنے كے باوجود ان كے جرم كے بارے میں كچھ نہیں بتايا گيا ہے ۔

سعودی قانونی ذرائع نے اعلان كيا ہے كہ سيكورٹی فورسز شيخ توفيق عامر كی گرفتاری كے بعد انكو (الدمام) كی جيل المباحث لے گئی جس كے بعد ان كو الملز جيل كی طرف منتقل كر ديا گيا اور اس وقت انكو رياض كی الحائر جيل میں ركھا گيا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button