سعودی عرب

سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں آل سعود کے خلاف مظاہرے

Protests-Qatif-Saudiسعودي عرب کے مشرقي شہروں ميں جمعے کي رات بھي آل سعود کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري رہا –

ہمارے نمائندے کے مطابق مشرقي سعودي عرب کے شہر قطيف اور العواميہ کے لوگوں نے جمعے کي رات بھي سڑکوں پر نکل کے آل سعود حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف احتجاجي مظاہرے کئے
مظاہرين نے ممتاز عالم دين شيخ باقر النمر کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا-
قطيف اور العواميہ ميں مظاہرين نے اسي طرح آل سعود حکومت کي برطرفي ، مظاہرين پر تشدد بندکئے جانے اور تمام سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کيا –
سعودي عرب کے عوام گذشتہ ڈيڑھ سال سے اپنے مظاہروں ميں ملک کےسياسي نظام ميں اصلاحات کے مطالبے کو لے کر مظاہرے کرتے رہے ہيں ليکن اب عوام اپنے مظاہروں ميں آل سعود حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کرنے لگے ہيں –
اس درميان سعودي فوج کے ہاتھوں ممتاز عالم دين شيخ نمر کو گولي مار کر زخمي اورپھر انہيں اغوا کرلينے کے واقعے کے بعد لوگوں ميں مزيد غم وغصہ پھيل گيا ہے-
سعودي نوجوانوں کي تنظيم نے آل سعود کو پانچ دن کي مہلت دي ہے کہ وہ انقلابي رہنما شيخ نمر باقر النمر کو رہا کردے – قطيف شہر کے نوجوانوں نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر پانچ دن کے اندر شيخ باقرالنمر کو رہا نہيں کيا گيا تو وہ وزارت داخلہ سے وابستہ سبھي دفاتر اور عمارتوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائيں گےاور مشرقي علاقوں ميں تيل کے کنوؤں کو آگ لگاديں گے-

متعلقہ مضامین

Back to top button