سعودی عرب

مصر کا سلفی وہابی مولوی طالبہ کے ساتھ نازیبا حالت میں گرفتار

salfi molviمصر کے ایک ناصبی سلفی مولوی کو پولیس نے اس کی کار میں ایک طالبہ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک اور العربیہ ٹی وی کی اردو ویب سائٹ پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق کے مطابق مصر کے ایک ناصبی سلفی مولوی علی وینس کو قاہرہ اور اسکندریہ کے درمیان شاہراہ پر کار میں رات کے وقت سفر کرتے ہوئیقابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔
ناصبی سلفی علی وینس کا تعلق مصر کی ایک سیاسی جماعت حزب النور سے ہے اور وہ پارلیمنٹ کا رکن بھی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سلفی رکن پارلیمنٹ علی وینس کو پارلیمنٹ کا ممبر ہونے کی بنا پر پوچھ گچھ نہیں کی گئی ہے جبکہ جس طالبہ کو ان کیکار سے قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس کی عمر 19سال بتائی جاتی ہے اور اس کانام نسرین بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مصری پولیس کے مطابق قابل اعتراض یا فحش حرکات کا مطلب جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button