سعودی عرب

آل سعود انٹیلجنس افسروں کی خفیہ میٹنگ

israel-sazishسعودی عرب اور قطر نے شام کے الحولہ شہرمیں عوام کے قتل عام کے لئے پانچ ملین ڈالر فراہم کئے تھے۔ المنار اخبار کے مطابق اٹھارہ مئي کو دوحہ میں آل سعود کے انٹیلجنس چیف بندر بن سلطان کے ساتھ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں ، صیہونی حکومت ،سعودی عرب اور قطر کے انٹلجنس افسروں کی مشکوک میٹنگ ہوئي تھی ۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ اس مشکوک نشست کا موضوع شام تھا اور اس میں یہ فیصلہ کیا گيا تھا کہ کوفی عنان کے دورہ دمشق کے موقع پر شام میں دہشتگردانہ کاروائياں کی جائيں۔ المنار نے لکھا ہےکہ سعودی عرب اور قطر نے اس موقع پر الحولہ میں عوام کے قتل عام کے لئے پانچ میلن ڈالر کا بجٹ فراہم کیا۔ الدنیا ٹی وی نے کہا ہےکہ امریکہ، ترکی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورعرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کو الحولہ کے قتل عام کی اطلاع تھی۔ اس اخبار کے مطابق الحولہ کے قتل عام میں دہشتگردوں نے جدید ترین ہتھیار استعمال کئے تھے جو سعودی عرب اور قطر نے اسرائيل سے خریدے تھے۔ شام کے شہر الحولہ میں دہشتگردوں نے عوام کےگھروں میں آگ لگادی تھی جس میں ایک سو سولہ افراد جاں بحق اور تین سو زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button