سعودی عرب

آل سعود، علاقے میں غاصب صہیونیوں کی آخری امید

aly saud yhodiغاصب اسرائیلی ریاست کی ایک یونیورسٹی نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں سعودی عرب میں حکمراں آل سعود خاندان کو اسرائیل کی آخری امید قراردیا گیا ہے۔ پرس عربی سائٹ نے” آل سعود علاقہ میں اسرائیل کی آخری امید” کے عنوان سے لکھا ہے کہ تل ابیب کی یونیورسٹی نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں سعودی عرب کو دنیائے عرب میں اسرائیل کی آخری امید قراردیا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسنی مبارک، بن علی جیسے اسرائيل کے حامی عرب حکمرانوں کو عوام نے اقتدار سے الگ کردیا ہے اور اب سعودی عرب ہی ایک ایسا ملک بچا ہے جو عالم عرب میں اسرائيل کا حامی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے مد مقابل سعودی عرب اسرائيل کا بہت بڑا حامی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ، عراق ، لبنان ، شام اور یمن میں ایران کے نفوذ کو کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور آل سعود کی حجاز پر حکمرانی اسرائيل کے لئے بہت ضروری ہے، رپورٹ کے مطابق سعودی عرب خلیجی ممالک اور اردن کے ذریعہ عالم عرب میں جاری عوامی بیداری پر کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو اسرائیل اور امریکہ کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button