سعودی عرب

سعودی عرب استعماری راستے پر گامزن

abdullah-bin-abdulazizبحرین پر جارح سعودی فوجیوں کے قبضے کے بعد آل سعود کے وزیر خارجہ نے شام پر فوجی حملوں پر زور دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے تیونس میں شام کے دوستوں کے نام سے منعقدہ اجلاس میں دعوی کیا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے فوجی مداخلت

کے علاوہ اب کوئي راستہ نہیں بچا ہے۔
سعود الفیصل

سعود الفیصل نے صراحتا کہا کہ شام کے مخالف گروہوں کو مسلح کرنا سب سے اچھی تجویز ہے۔ سعودی وزیر خارجہ ایسے عالم میں شام کے بحران کو خطرناک قرار دے رہے ہیں کہ جب خود سعودی عرب میں انقلابیوں کو تشدد آمیز طریقوں سے کچلا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ہاتھوں دسیوں انقلابی جوان شہید ہو چکے ہیں۔
تیونس میں منقعدہ شام مخالف کانفرنس میں شام کے خلاف سرگرم عمل گروہوں نے اعتراف کیا ہے کہ بعض ممالک ان کی فوجی اور مالی مدد کر رہے ہیں۔ تیونس میں شام مخالف کانفرس میں امریکہ اور یورپ کے بعض ملکوں نیز عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں تیونس کے صدر نے شام میں بیرونی فوجی مداخلت کی مخالفت کی۔ تیونس کے صدر منصف المرزوقی نے کہا کہ ان کا ملک شام میں ہرطرح کی فوجی مداخلت کا مخالف ہے۔
یاد رہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button