سعودی عرب

سعودی عرب دہشتگردی کا حامی

shiitenews saudi shahمصر کے اخبار الانوار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ سعودی عرب عراق کو کمزور کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ الانوار کے اداریے کے مطابق سعودی عرب نہیں چاہتا کہ جمہوری، مستحکم اور ترقی یافتہ عراق وجود میں آئے کیونکہ ایسا عراق سعودی عرب کی شاہی حکومت اور اسکی انتھا پسند وہابی آئڈیالوجی کے لئے خطرہ ہے۔ الانوار

کے ایڈیٹر ان چیف نے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے عراق کو کمزور کرنے کے لئے چار پالیسیاں اپنا رکھی ہیں جو عراق کے سیاسی گروہوں میں اختلافات ڈالنے، خود مختار علاقوں کی تشکیل کی سازش، القاعدہ کے دہشتگردوں کی بھر پور حمایت، اور تیل کے پائپوں میں دھماکے کرواکر عراق کی معیشت کو کمزور بنانے سے عبارت ہیں۔ مصر کا اخبار الانوار لکھتا ہے کہ عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں میں زیادہ تر القاعدہ سے وابستہ ہیں اور انہيں سعودی عرب کی عسکری اور مالی حمایت حاصل ہے۔ اس اخبار کے مطابق عراق میں القاعدہ کے ایک سو پینتیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں نصف سے زیادہ سعودی عرب کے شہری ہیں۔ اس اخبار نے شام میں سعودی عرب، قطر اور ترکی کی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب جو خود کو مھد اسلام کہتا ہے اسے شام کے بحران کو اسلامی تعلیمات کے مطابق حل کرنا چاہیے تھا لیکن وہ اسلامی تعلیمات پرعمل کرنےکے بجائے شام میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے تا کہ صیہونیت اور مغرب کے مقابل مزاحمت کے ایک محاذ کو کمزور کرسکے۔ مصری اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب نہیں چاہتا کہ عراق بھی مزاحمت کا ایک مرکز بن جائے اسی وجہ سے عراق کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button