سعودی عرب

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے

saudia-protestسعودی عرب کے مختلف شہروں میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ 
موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے ملک میں بنیادی طور پر سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی بیداری کی تحریک کے آغاز سے ہی سعودی عرب میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے گۓ تھے۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں بالخصوص مشرقی علاقوں قطیف اور العوامیہ میں آل سعود کی سیکیوریٹی ایجنسیاں سختی سے مظاہروں کو کچل رہی ہیں۔ آل سعود کے تشدد میں اب تک کئي افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب کی سیکیورٹی ایجنسیوں کی بربریت کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں نے حکومت آل سعود سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر آل سعود کے کارندوں نے شہر قطیف میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے جنگ میں استعمال ہونے والی گولیاں چلائيں۔ شہر قطیف کے عوام مسلسل احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے پامال شدہ حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یاد رہے سعودی کال کوٹھریوں میں ہزاروں افراد برسہا برس سے قید ہیں جنہیں بغیر مقدمے کے جیلوں میں رکھا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button