سعودی عرب

سعودیوں کامقدرجمہوریت ہےخاندانی آمریت نہیں،شیخ باقرالنمر

saud shia alim ayatullah al nasarسعودی عرب کے ایک ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ النمر نےکہا ہےکہ پرامن مظاہرین کے خلاف سعودی حکمراں خاندان آل سعود کی تشدد پسندانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاٹھی اور قتل و غارت کا دور ختم ہوگيا ہے لوگ اپنےحقوق کےحصول تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔ اس سرزمین کا مقدرجمہوریت ہےخاندانی آمریت نہیں آلِ سعود کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیئےاب اس سرزمیں کیلئے اُن کا کردار ختم ہوگیا ہےحجاز کےفرزندوں کوحکومت سپرد کریں اور کویت واپس چلےجائیں۔
العوامیہ ٹیلیویژن نیٹ ورک کیمطابق سعودی عرب کے ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ النمر نے پرامن مظاہرین کے خلاف سعودی حکمرانوں کےتشدد آمیز رویوں نے لوگوں کےحقوق برباد کردیئے ہیں سعودی انٹیلی جنس کےسفاک اہلکار جہموریت کیلئے سرگرم لوگوں کو کچلنے کیلئے وہ حربےاستعمال کررہے ہیں جنھیں دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر نے استعمال کیا آیت اللہ النمر نے واضح کیا کہ جس طرح ہٹلر فنا ہوا آلِ سعود بھی فنا ہوجائیں گےاُنھوں نے کہا کہ سعودی شاہی فوج اور انٹیلی جنس اہلکار جتنا چاہیں ظلم وبربریت روا رکھیں سرزمینِ حجاز کےمسلمان آلِ سعود کی ظلم وفاسق حکومت ختم کرکےہی رہیں آیت اللہ آل النمر نے کہا کہ عوام کو کچلنے اور ان کے حقوق چھیننے کا دور ختم ہوگیا ہےآج عوام اپنے حقوق کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں انھوں نے کہا کہ ہم آل سعود کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں اپنے پامال شدہ حقوق کے حصول کے لئے جام شہادت پینے کے لئے تیار ہیں انھوں نے کہا کہ ہمیں قید و بند کی صعوبتوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا بلکہ اس سےہمارے حوصلےمزید بلند ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول اور سیاسی قیدیوں کی رہائی تک جد وجہد اورمظاہرے جاری رکھیں گےاور جسےمذاکرات کرنے ہیں ہمارے پاس آئے ہم کسی شاہ یا بادشاہ کے پاس مذاکرات کے لئےنہیں جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button