سعودی عرب

سعودی عرب میں مظاہرے

saudi protestسعودی عرب کے شہر قطیف میں ایک بار پھر عوام نے مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطیف میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے مطالبہ کیا ہےکہ سیاسی قیدیوں کورہا کردیا جائے۔ سعودی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گيس کے گولے داغے۔ سعودی کارندوں نے بہت سے مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ قابل ذکر ہے گذشتہ ماہ کے احتجاجی مظاہروں میں آل سعود کے کارندوں کی فائرنگ میں پانچ مظاہرین شہید ہوئےتھے۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں کئي مہینوں سے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور عوام ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی آزادی دی جائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جاے۔ اس وقت سعودی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد سیاسی قیدی موجود ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہےکہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں سیاسی قیدیوں کو بغیر کسی مقدمے کے برسوں سے رکھا گيا ہے۔ بعض قیدی سولہ برسوں سے بغیر کسی مقدمے کے آل سعود کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button