دو شیعہ نوجوان شہید :سعودی عرب میں بربریت کا سلسلہ جاری

سعودی عرب میں دو شیعہ نوجوان آل سعودی کے سکیورٹی کارندوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔ادھر سعودی عرب کے ایک سیاسی کارکن اور تجزیہ نگار احمد آل ربح نے العالم سے گفتگو میں انسانی حقوق کے تعلق سے امریکہ کی دوہری پالیسیوں اور مشرقی علاقوں میں سعودی حکومت کی بربریت کی مذمت کی۔ احمد آل ربح نے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں قطیف کے علاقے میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر امریکہ کی خاموشی سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کے مفادات اس خاموشی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے ریاض میں امریکی سفیر کی جانب سے سعودی حکومت کی تعریف کئے جانے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر کہتا ہےکہ آل سعودی اپنی قوم سے نزدیک ہے جبکہ اس ملک میں ایک ادارہ بھی عوام کے ووٹوں سے نہیں بنا ہے۔








