سعودی عرب

باپ کے جنازے میں بیٹا شریک نہیں ہوا

bander bin sultan:سعودی خاندان کے بادشاہ بندر بن سلطان سے اس بات پر ناراض ہیں کہ انہوں نے سعودی عرب میں بادشاہ کو ہٹا کر اپنے والد یعنی مرحوم ولی عہد کے لئے جگہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
سعودی عرب کے بادشاہی خاندان کے ولی عہد کے تشیع جنازے میں ان کا بیٹا بندر بن سلطان شریک نہیں تھا، جس کے سبب سعودی عرب کی عوام میں مختلف قسم کی باتیں گردش کر رہی ہیں،

آخر ایسی کیا بات تھی کہ دنیا بھر سے شخصیات سعودی ولی عہد کے جنازے میں شریک تھیں لیکن ان کا بیٹا شریک نہ تھا۔؟
اس سوال کے جواب میں ڈئیلاگ اور ریفرم نامی ویب سایٹ نے مختلف میڈیا ریسوریسز سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بندر بن سلطان اس وقت یورپ کے ایک تفریحی جگہ پر ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں کسی قسم کے سفر سے منع کیا ہے جبکہ دوسری جانب کہا جاتا ہے کہ سعودی خاندان کے بادشاہ بندر بن سلطان سے اس بات پر ناراض ہیں کہ انہوں نے سعودی عرب میں بادشاہ کو ہٹا کر اپنے والد یعنی مرحوم ولی عہد کے لئے جگہ بنانے کی کوشش کی تھی اور شام کے معاملات میں بھی بادشاہ کے علم میں لائے بغیر مداخلت شروع کی تھی، جس کے سبب بادشاہ عبداللہ سخت ناراض ہیں۔
جبکہ المستقبل ویب سایٹس کا کہنا ہے یہ اس وقت شام میں زیر حراست ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button