سعودی عرب

اقتدار کی رسہ کشی میں شدت

shiitenews abdulaسعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد آل سعود کے مستقبل اور اس خاندان میں اقتدار کی جنگ کے بارے میں قیاس آرائياں بڑھ گئي ہیں۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے دفتر کے بیان کے مطابق شاہ عبداللہ ایک نئے آپریشن کی غرض سے ریاض میں قومی گارڈز کے اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔

سعودی فرمانروا ایسے حالات میں اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہوئے ہیں کہ جب سعودی عرب کے عوام دیگرعرب ملکوں کی طرح برہم دکھائي دیتے ہیں اور آل سعود میں اقتدار کی رسہ کشی میں شدت آچکی ہے ۔ یاد رہے مشرقی علاقے العوامیہ میں گذشتہ دنوں سعودی حکومت کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئےتھے اور عوام نے علاقے کے عرب ملکوں میں آل سعود کے منفی کردار کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ ان حالات سے معلوم ہوتا ہےکہ سعودی عرب میں بھی شدید قوانین اور سکیورٹی گرفت کے باوجود عوام میں بے چينی بڑھ رہی ہے اور عوام آل سعود کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button