سعودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اپیل

09 ستمبر, 2011 11:10

shiitenews saudi map bigسعودی عرب میں انقلابی جوانوں نے ایک بیان جاری کرکے سعودی عوام سے احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں آیا ہے کہ آل سعود کے ہاتھوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک وپاکیزہ خاندان کے افراد کی قبروں کی مسماری کی برسی پر آل سعود کے خلاف مظاہرے کئےجائيں۔
ادھر ایک سعودی مبصر فواد ابراہیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے بہانے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں تاریخی اسلامی عمارتوں کو مسمار کرنے کے درپے ہے ۔
نہوں نے کہا کہ آل سعود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے روضۂ اطہر کو بھی مسجد النبی سےخارج کرنے اور گنبد خضراء کو منہدم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ مذموم منصوبہ آل سعود کے درباری ملا بن عثیمین نے بنایا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ آل سعود نے اٹھاسی برس قبل مکہ اور مدینہ پر قبضہ کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت پاک علیھم السلام کی قبروں کو منہدم کردیا تھا اسی کے ساتھ ساتھ بہت سے دیگر متبرک مقامات کو بھی نابود کر دیا ہے۔

2:52 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔