سعودی عرب

سعودی شیعہ عالم دین شیخ توفیق العامر گرفتار،اہل خانہ ملاقات سے محروم

shiite news sheikh saudiسعودی عرب میں شیعہ عالم دین شیخ توفیق العامر کو سعودی وہابی انتظامیہ نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ ان سے ملاقات کے لئے محروم ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے احساء کے مجاہد شیعہ عالم دین توفیق العامر جو کہ انسانی حقوق کے علمبردار ہیںکو گرفتار کر لیا ہے جبکہ گذشتہ پندرہ روز سے ان کی گرفتاری کو واضح نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیعہ عالم دین توفیق العامر کے خاندان نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان کی قید کی جگہ سے لا علم ہیں اور دمام پولیس نے انہیںگرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر رکھا ہے جبکہ خدشہ ہے کہ وہابی ناصبی انتظامیہ انہیں قتل ہی نہ کر دے۔
شیخ توفیق العامر کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ انہوںنے کئی مرتبہ جیلوں اورتھانوں اور پولیس کے مراکز سے رجوع کیا ہے تاہم شیعہ عالم دین شیخ توفیق العامر کی گرفتاری سے لا علمی کا اظہار کیا جا رہا ہے ،اہل خانہ کاکہنا ہے کہ یہ تیسری بار ہوا ہے کہ شیخ عامر کو گرفتار کر کے لا پتہ کر دیا گیا ہے ،اور اس مرتبہ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی ہے جب وہ مسجد آئمہ بقیع سے نماز کے بعدگھر لوٹ رہے تھے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک عرصہ سے مسجد آئمہ بقیع انقلابی تحریکوں کا مرکز بنی ہوئی ہے جسکے سبب اچانک ایک دن وہاں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے بھاری نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کر دی تھی تا کہ وہاں پر کسی قسم کی نقل و حرکت نہ کی جا سکے۔
معروف شیعہ عالم دین اور انسانی حقوق کے علمبردار شیخ توفیق العامر پر الزام ہے کہ انہوںنے سعودی وہابی ناصبی حکومت کے خلاف انقلابی مظاہروں کی قیادت کی تھی ،یاد رہے کہ توفیق العامر علاقے میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے فعال ترین کارکن تصور کئے جاتے ہیں ،انکی گمشدگی یا گرفتاری کے بعدسعودی عرب کے سیاسی و سماجی حلقوں میں چہ میگیوئیاں شروع ہو چکی ہیں کہ حکومت انسانی حقوق کا پاس نہیں رکھ رہی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button