سعودی عرب

سعودی عرب :شیعہ مظاہرین کی گرفتاریاں

shiite_saudia_arrest_news_media_newsسعودی عرب کے شہر الشرقیہ کے نمائندے جلوی بن مساعد نے ملک کے مشرقی علاقوں میں امن و امان کی بحالی کو گرفتار افراد کی رہائی سے مشروط قرار دیا ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق جلوی بن مساعد نے سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف کی تیرہ شیعہ شخصیات سے ملاقات میں وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ اتوار کے روز الشرقیہ علاقے کے سربراہ محمد بن فہد سے ملاقات میں قطیف شہر میں پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے والے شیعہ افراد کی گرفتاری کے مسئلے پر بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں حالیہ مہینوں کے دوران دو سو سے زائد احتجاجی مظاہرین کا گرفتار کیا گیا جن میں سے بہت سے افراد کے بارے میں اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا حتی گرفتار شدگان میں اٹھارہ سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق شیعہ عمائدین کےوفد نے علاقے کے عوام کے مطالبات جلوی بن سعید کے سامنے رکھے اور جلوی بن سعید نے مطالبات کے لئے اہالیان القطیف کی ایک کمیٹی کے قیام سے اتفاق کیا۔
یادرہے کہ الشرقیہ کے علاقے میں سیاسی و سماجی اصلاحات اور بحرین سے آل سعود کی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کرنے کے لئے ہونے والے پر امن مظاہروں میں گرفتار ہونے والے نابالغ بچوں کو گذشتہ ہفتے سعودی وزارت داخلہ کے حکم پر رہا کردیا گیا تھا لیکن ابھی تک بڑی تعداد میں اسیران شیعہ پابند سلاسل ہیں جن میں وہ بھلائے گئے (منسي) قیدی بھی شامل ہیں جنہیں 16 سال قبل الخبر میں ہونے والے دھماکے کے الزام میں قید کیا گیا لیکن ان پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور نہ ہی انہیں ان کے اہل خانہ اور وکیلوں سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button