سعودی عرب

سعودی عرب میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

shiitenews_qatif_shia_protestسعودی عرب میں ہزاروں افراد نے شہر قطیف میں ملت بحرین کی حمایت میں مظاہرے کئےہیں۔
العالم کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کے شہر قطیف میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کرکے مظلوم ملت بحرین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی بھرپور مذمت کی۔ مظاہرین نے ملت مظلوم بحرین پر آل ‎خلیفہ کےمظالم کی مذمت کرتےہوئے کہا ہ ےکہ سعودی عرب کوبحرین سے اپنی فوج واپس بلالیني چاہیے۔ سعودی مظاہرین نے آل خلیفہ سے کہاہے کہ وہ اپنی قوم کے مطالبات کا مثبت جواب دے۔ سعودی عرب میں انقلابی جوانوں نےآج بھی نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کی اپیل کی تھی۔ آج سعودی عرب میں قانونی حقوق کی درخواست کا دن منایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button