سعودی عرب

سعودی عرب میں تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے ، جمہوریت آزادی کے نعرے

saudi_protestشیعیت نیوز: سعودی عرب میں جمعہ کے دن تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے ہوئے اور مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر آگئے جمہوریت، اصلاحات اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔
سعودی عرب جیسے گٹھن زدہ معاشرے میں اس طرح کے مظاہرے اس بات کی علامت ہیں کہ عرب ممالک کی عوام موروثی بادشاہت کے  ظلم و استبداد سے مکمل طور پر تنگ آچکی ہے
قطیف جیسے تیل کے زخائر والے شہر سمیت سات مزید اہم شہروں میں ہزاروں افراد نے اصلاحات کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادی کے علاوہ بحرین میں فوجی مداخلت کی بھی پر زور مذمت کرتے ہوئے مردہ باد آل خلیفہ کے نعرے لگائے
حریت پسند جوان نامی جماعت کا کہنا ہے کہ وہ اب گولی جیل اور ٹاچرز سے نہیں ڈرتے ،کیونکہ روز روز مرنے اور روزانہ کی ذلت سے تو بہتر ہے کہ ہم مر ہی جائیں ۔
دوسری جانب بہت سے جلاوطن سعودی دانشوروں اور سعودی عرب میں موجود بہت سے سنجیدہ افراد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو بہت جلد اصلاحات کرنا ہوگا اور مذہبی اور قومی تفریق کو ختم کرنا ہوگا ،ہزاروں بے گناہ افراد کو رہا کرنا ہوگا دوسری صورت وہ دن دور نہیں کہ ہمسایہ ممالک کا عوام غیض و غضب جو سعودی گٹھن ماحول میں لاوئے کی طرح بن چکا ہے پھٹ پڑے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button