سعودی عرب

مدینہ حَمَد میں مسجد فدک الزہراء سلام اللہ علیہا کا انہدام شروع

janat/ ایام فاطمیہ کی مجالس پر پابندی
آل سعود کے وہابی گماشتوں اور آل خلیفہ کے کرائے کے ایجنٹوں نے بحرین کے مدینةالحمد میں مسجد فدک الزہراء سلام اللہ علیہا کے انہدام کی کاروائی شروع کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آل سعود کے وہابی گماشتوں نے آل خلیفہ سے وابستہ بیرونی کرائے کے ایجنٹوں نے شہر مدینۃ الحمد میں واقع مسجد فدک الزہراء سلام اللہ علیہا کے انہدام کی کاروائی کا آغازکیا ہے.
دریں اثناء آل خلیفہ کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پورے بحرین میں شہادت حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے مراسمات منع ہیں اور نہ صرف حسینیات اور مساجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نورچشم حضرت سیدہ فاطمہ زہراء سلام علیہا کے لئے مجالس عزاء پر پابندی ہے بلکہ اگر کسی کو اپنے گھر میں بھی سیدہ (س) کے لئے مجلس عزاداری بپا کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف آل خلیفی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
مزید تفصیلات آرہی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button