آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج، 48 مومنین گرفتار، انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت، 2 روزہ ریمانڈ منظور
شیعیت نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج کرنے والے مومنین کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے گرفتار مومنین کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے مومنین کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے تمام مومنین کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 48 مومنین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ’کوئی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا‘ سینیٹ میں نعرہ لگانے والے سابق امریکی میرین کو پولیس نے باہر نکال دیا
مومنین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے مزید تفتیش اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کیں۔







