سعودی عرب

دو لاکھ سے زیادہ شیعہ ایک قبرستان کو بھی محروم ہیں

sheikh_muhmmad_al_safarعربستان کے معروف شیعہ عالم دین نے عربستان کے تمام اداروں اور مراکزمیں قبیلہ ای افکار کے حاکم ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا : عربستان میں دو لاکھ سے زیادہ شیعہ ایک قبرستان کو بھی محروم ہیں۔رپورٹ کے مطابق ، قطیف عربستان کے عالم دین ، حجت الاسلام شیخ محمد الصفار نے وھابی متفکر ، محمد السعیدی کے ذریعہ شیعوں کے خلاف لکھے گئے مقالے کے جواب میں اسے دیوانہ اور بیمار بیان کیا ۔
حجت الاسلام صفار نے « قوم قبرستان کی خواھاں ہے » کے عنوان سے اپنے اس پیغام میں لکھا : دو لاکھ سے زیادہ شیعہ شھر دمام میں زندگی بسرکرتے ہیں مگر وہ ایک قبرستان سے بھی محروم ہیں اور اپنے مردوں کی تدفین کے لئے مجبور ہیں کہ 140 کیلومیٹر کی مسافت طے کریں ، تاھم اس سلسلے میں گورمنٹ سے مطالبات ابھی تک نتیجے تک نہی پہونچ سکے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : قبیلہ ای تعصب رکھنے والے افراد کا عربستان گورمنٹ کے اداروں اور مراکز میں رسوخ ہے جس کی بنیاد پر یہ مطالبات پورے نہی کئے جارہے ہیں ۔
شیخ محمد الصفار نے عربستان کے شیعوں کا ایران سے رابطہ ہونے کا انکار کرتے ہوئے کہا : احتمالا حکام اس نتیجے پر پہونچے ہیں کہ عربستان کے شیعہ روح قبض ہوتے وقت بھی بیگانہ افراد اور ایران سے رابطہ قائم کرتے ہوں گے اور موت کے بعد بھی دیگر مردوں کی تکلیف کا سبب بنتے ہوں گے کہ اسی بنیاد پر وہ شیعہ قبرستان بنانے کا اجازہ نہی دیتے ۔
اس شیعہ عالم دین نے محمد السعیدی کے محاکمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : اس طرح کی شعلہ ور اور فتنہ انگیز افکار کا اظھار اور شیعوں پر حملہ اگر کسی اور ملک میں رخ دیتا تو سخت مجازات کا حامل تھا مگرافسوس عربستان کے شیعوں کے خلاف اب یہ حملے اور اتھامات معمولی ہوچکے ہیں اور ھم ھرروز اس طرح کے الزامات کے شاھد ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ محمد السعیدی نے تبعیض اور مظلومیت کے حوالے سے بحرین کے شیعوں کے دعوے کوجھوٹا بیان کرتے ہوئے سعودی گورمنٹ سے مانگ کی تھی کہ عربستان میں اس طرح کے شیعہ مطالبات کی بہ نسبت ھوشیار رہے اور شیعوں کو اٹھنے کا موقع نہ دے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button